جنوبی افریقا نے عالمی عدالت میں غلط دعوے کیے: اسرائیل کا الزام

دی ہیگ: اسرائیل نے جنوبی افریقا پر عالمی عدالت انصاف میں غلط دعوے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں غزہ کے معاملے پر جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت کے دوران اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ وہ جنوبی غزہ اور رفح میں اسرائیل کی فوجی مہم کو روک سکے۔
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی درخواست پر دو روزہ سماعت ہوئی جس میں جنوبی افریقا کے وکلا نے عدالت میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جمعہ کو روز ہونے والی سماعت میں اسرائیل کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے جس میں اسرائیل نے جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں اپنائے گئے مؤقف کو مسترد کردیا اور الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا نے غزہ اور فلسطینیوں کے حوالے سے غلط دعوے کیے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا نے ایک نئی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل پریہ زور دیا جائے کہ وہ غزہ میں امدادی ورکروں، صحافیوں اور تفتیش کاروں کو آزادانہ رسائی دے۔
جنوبی افریقا کے وکلا کا کہنا تھا کہ رفح میں آپریشن اسرائیل کا غزہ اور فلسطینیوں کی تباہی کے لیے آخری قدم ہے، یہ رفح ہی تھا جو جنوبی افریقا کو عدالت تک لے آیا لیکن بطور قوم فلسطینیوں کو قتل عام سے مکمل نسلی اور گروہی تحفظ کی ضرورت ہے جس کا حکم عدالت جاری کرسکتی ہے۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ