پاکستان کے ہاتھ میں پہلے بم کا گولہ، اب کشکول ہے، مودی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات میں پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ جاری کررکھا ہوا ہے ، ہریانہ میں الیکشن کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہاتھ میں 70سال سے بم کا گولہ ہوتا تھا اور اب کشکول ہوتا ہے، دھاکڑ حکومت نے آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیر کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، کانگریس ایسا نہیں کرسکتی تھی ۔ہریانہ ایسی سرزمین ہے جس کے لوگوں کی رگوں میں حب الوطنی ہے اور ملک دشمن طاقتوں کو اچھی طرح سے پہچانتے ہیں ، اس لئے ہریانہ کا ہر گھر اور گاؤں کہہ رہا ہے کہ پھر ایک بار مودی سرکار۔مودی نے کہا کہ ’’آج پاکستان جس نے ہندوستان کو 70سال تک پریشان کیا، اس کے میں بم کا گولہ ہوتا تھا اور اب اس کے ہاتھ میں بھیک کا کٹورا ہے۔ جب دھاکڑ حکومت کی حکمرانی ہوتی ہے تو دشمن کانپ جاتے ہیں”،مودی نے کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اجتماع سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی کمزور حکومت کشمیر کی صورت حال کو تبدیل کر سکتی ہے۔ “کانگریس حکومت کو یاد رکھیں، ہریانہ کی بہادر مائیں حملوں اور پتھراؤ کو لے کر خوفزدہ رہیں۔ اب 10سالوں میں سب کچھ رک گیا ہے۔ مودی تقریباً 3بجے امبالا شہر کے پولیس لائنز گراؤنڈ میں ریلی کے مقام پر پہنچے، جہاں انہوں نے کانگریس اور بھارتی اپوزیشن اتحاد کے ارکان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جلسے کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ اگلے پانچ سالوں کے لئے لوگوں کا آشیرواد لینے آئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کیا “4 جون (لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے دن) میں صرف 17دن باقی ہیں۔ اب تک کے چار مرحلوں کے انتخابات میں کانگریس اور ہندوستانی اتحاد اور ان کے تمام اراکین چاروں کونوں سے ہار چکے ہیں” ۔اپوزیشن اتحاد “انڈیا‘‘ نے قوم کیخلاف جو بھی ہتھکنڈے استعمال کئے ، عوام نے انہیں انتخابات میں شکست دی۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ