افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 35 سے 40 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
افغان میڈیا کے مطابق ترجمان افغان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی کے مطابق داعش کے قیدیوں کی بڑی تعداد افغانستان میں موجود ہے جبکہ 35 سے 40 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد بھی قید میں ہیں۔
یاد رہے کہ افغان وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ ایک سال میں ملک بھر سے ٹی ٹی پی کے تقریباً چالیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہوئیں۔
پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال روکا جائے۔ افغان میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں ثبوت ملنے پر فوری کارروائی کرے گی۔