فلسطینیوں کی اکثریت 7 اکتوبر کے حملوں کی حامی، حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا: سروے

غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطین میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق فلسطینیوں کی اکثریت نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ دو مہینوں سے زائد عرصے سے غزہ پر جاری مسلسل اور شدید حملوں کے باوجود اسرائیل حماس کو نہ صرف عسکری حوالے سےکوئی بڑا نقصان پہنچانے میں ناکام رہا ہے بلکہ اس دوران حماس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سروے کے حوالے سے معروف فلسطینی ادارے فلسطینی سینٹر فار پالیسی سروے اینڈ ریسرچ (PCPSR) کے حالیہ سروے نتائج میں یہ سامنے آیا ہےکہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہر 4 میں سے 3 فلسطینی 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کی جانے والی حماس کی کارروائی کو درست سمجھتے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے میں 72 فیصد فلسطینیوں نے حماس کے حملوں کو درست قرار دیا جب کہ 22 فیصد افراد نے اس کی مخالفت بھی کی جب کہ باقی 6 فیصد افراد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے کے دوران فلسطینیوں کی اکثریت نے حماس کے اس دعوے کو قبول کیا کہ یہ کارروائی مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہے، 10 فیصد افراد نے حماس کی کارروائی کی مخالفت بھی کی اور اسے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 7 اکتوبر سے قبل ہونے والے سرویز کے مقابلے میں اس مرتبہ غزہ میں حماس کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کی مقبولیت 3 گناہ بڑھ گئی جہاں کافی سالوں بعد تشدد کے واقعات اور تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

سروے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی مقبولیت انتہائی کم سطح پر آچکی ہے اور سروے میں صرف 11 فیصد افراد نے محمود عباس کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور 89 فیصد افراد نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ سروے 22 نومبر سے 2 دسمبر کے دوران کیا گیا، اس دوران غزہ میں عارضی جنگ بندی کے باعث سروے کرنا ممکن ہوسکا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں مزید 10 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ 2 یرغمالی فوجیوں کی لاشیں بھی برآمد

خیال رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 19 ہزار 400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہیں، شہدا اور زخمیوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ