اسلام آباد(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے دوران 11 سال کی بچی بھی شہید ہوئی، شہادت کے بعد بچی کے ڈائری سے وائرل صفحات دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے المغازی کیمپ پربمباری کی جس میں سیلہ بھی اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں سیلہ کے علاوہ اسکے چھوٹے بہن بھائی 8 سالہ ہالہ، 6 سال کی لین اور 5 سالہ حسین بھی شہید ہوئے۔
سیلہ نے شہادت سے عین ایک روز قبل ڈائری میں اپنی آپ بیتی رقم کی تھی جو اس کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
11 year old Sella’s body has been recovered from under the rubble. Now, all that remains is Sella Al-Yazji’s diary. pic.twitter.com/mp42BHgh7M
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) December 25, 2023
سیلہ نے ڈائری میں لکھا، ’ آج ہفتہ 23 دسمبر 2023 ہے۔ میں صبح ساڑھے7 بجے اٹھی اورپھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا’۔
ڈائری میں مزید لکھا گیا ہے کہ ، ’ میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا۔ اس کے بعد ہم نے دوپہرکا کھانا ساتھ مل کر کھایا جس میں بہت مزیدار پیسٹریز اور پیزا تھے۔’
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ تیسری بار مؤخر
غیرملکی میڈیا کے مطابق بہن بھائیوں کے ہمراہ شہید ہونے والی بچی کے اہلخانہ بھی کرسمس سے قبل اسرائیلی جارحت کا نشانہ بن چکے ہیں۔