سعودیہ نے نیوم میں 3 ہوٹلوں پر مشتمل ریزورٹ منصوبے کی ”نقاب کشائی“ کردی

شمال مغربی سعودی عرب میں بسائے جانے والے نئے شہر نیوم میں ”لیجا“ کے زیرِ عنوان تین مقامات پر مشتمل سیاحتی مرکز کے منصوبے کی ”نقاب کشائی“ کی ہے۔

اس نئے سیاحتی مرکز میں عالمی شہرت یافتہ ماہرینِ تعمیرات کے ڈیزائن کیے ہوئے تین ہوٹل شامل ہیں۔ ”لیجا“ کا علاقہ 400 میٹر اونچے پہاڑوں میں گھری ہوئی ایک قدیم وادی کا حصہ ہے۔

نوتعمیر شدہ ہوٹل کرس وان ڈوئن، شون کِلا اور ماریو کوسینیلا کے ڈیزائن کیے ہوئے ہیں۔ ان تینوں ہوٹلوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد سعوی عرب میں بین الاقوامی سیاحت کو تیزی سے فروغ دینا ہے۔

سعودی حکومت نے نیوم شہر کو مکمل سیاحتی مرکز میں تبدیل کے لیے سعودی وژن 20230 کے تحت کام تیز کردیا ہے۔ نیا یہ سیاحتی مرکز بھی اسی عالی شان منصوبے کا حصہ ہے۔

فطری ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر لیجا کی 95 فیصد زمین انسانوں کی آمد و رفت سے محفوظ رہے گی۔

تینوں ہوٹل مجموعی طور پر 120 بوتیک رومز کے حامل ہوں گے۔ ان ہوٹلوں کی ڈیزائننگ میں فطرت سے ہم آہنگی کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ سیاحوں کو یہاں پہاڑوں، وادیوں اور نخلستان کی سیر کے ساتھ ساتھ فطرت سے بھرپور ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

سعودی عرب کی حکومت نے بین الاقوامی سیاحتی مرکز نیوم کی توسیع تیز کردی ہے۔ اس شہر پر سعودی حکومت مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی کا مظہر ہے جو ملک کو سیاحت اور تفریح دونوں شعبوں کے حوالے سے غیر معمولی مقام دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیوم اور اسی قسم کے دیگر منصوبے سعودی عرب کے لیے مستقبل میں، جب تیل سے ہونے والی آمدن کا گراف گرے گا، خطیر زرِ مبادلہ کا حصول آسان بنانے کے لیے ہیں۔ سعودی عرب نے حال ہی میں تفریح اور سیاحت کے شعبوں کے ساتھ کھیلوں میں بھی غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے۔

دنیا بھر کے بڑے فٹبالرز کی خدمات حاصل کرکے سعودی لیگ کو مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی اہمیت منواسکے۔

سعودی عرب سے معاہدے کرنے والوں میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپر اسٹار کرسچیانوں رونالڈو بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی