بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں پرہجوم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے نتیجے میں 8 سو گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے باعث 7 ہزار افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔
5 تعلیمی مراکز اور 2 مساجد بھی شہید ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم ہوسکی، نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
پناہ گزینوں کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے۔