بھارت نے جدید ڈرون طیارہ بنانے کاسب سے بڑا منصوبہ بند کردیا

نئی دہلی: بھارت نے جدید ڈرون طیارہ بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ بند کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے آپریشنل فوجی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی کے بعد اسٹریٹجک جاسوسی اور نگرانی کے لیے جدید ترین ڈرون طیارہ (یو اے وی) تیار کرنے کے اپنے سب سے بڑے منصوبے کو بند کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فروری 2011 میں 1650 کروڑ روپے کی ابتدائی لاگت سے پہلی بار اس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی، تاہم اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اس پروجیکٹ کو بند کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو بند کرنے سے جدید دور کی جنگ کے اس اہم میدان میں مقامی صلاحیتوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے تاپس پروجیکٹ کے لئے ابتدائی ڈیڈ لائن اگست 2016 تھی، لیکن کئی تکنیکی مسائل اور لاگت میں اضافے کی وجہ سے منصوبہ طول پکڑتا گیا اور بالآخر اسے بند کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’تپس مقررہ اونچائی پر پرواز کرنے اور آپریشنل کے لحاظ سے ضروری پی ایس کیو آر کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ یہ 28,000 فٹ کی اونچائی پر صرف 18 گھنٹے کی پرواز ہی کرنے کے قابل تھا۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق درمیانی اونچائی پر چلنے والا ریموٹ پائلٹ طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر کم از کم 24 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی آر ڈی او اب اس طرح کے یو اے وی کو دوبارہ ڈیزائن کرنے اور دوبارہ تیار کرنے پر غور کرے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق تپس پروجیکٹ کے بند ہونے سے کچھ تنازعات پیدا ہوئے ہیں، کچھ حلقوں کا دعویٰ ہے کہ مقامی کوششوں کو ناکام بنانے کے اس اقدام کے پیچھے ذاتی مفادات کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ