اربیل پر حملے کے بعد یو این سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف عراق کی شکایت

عراق نے اربیل شہر پر پاسداران انقلاب کے حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف شکایت جمع کرائی ہے۔

عراقی وزیراعظم کے مشیر نے العربیہ کو خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اربیل پر ایرانی بمباری سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے مشیرنے نشاندہی کی کہ اربیل پر ایرانی بمباری سے نہتے شہری متاثر ہوئے اور ایران نے اربیل پر حملے سے پہلے ہمیں مطلع نہیں کیا۔

عراقی کردستان کے علاقے کے وزیر اعلیٰ مسرور بارزانی نے منگل کے روز ایران پر نیم خودمختار علاقے کے دارالحکومت پر شروع کیے گئے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے اس علاقے میں اسرائیلی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔

حملے کے بعد ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اپنے بیان میں بارزانی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں۔

اس تناظر میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اس بات کی تردید کی کہ ہدف موساد کا ہیڈکوارٹر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “ہم نے تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اربیل میں گذشتہ رات نشانہ بنائے گئے تاجر کے گھر کا زمینی جائزہ لیا اور پتہ چلا کہ موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم اس حوالے سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم رپورٹ کمانڈر انچیف کو پیش کریں گے”۔

کل منگل کو عراق نے کردستان کے علاقے کے دارالحکومت اربیل شہر میں ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے زور دیتےہوئے کہا کہ وہ اس کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔ جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ اورعراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مسائل مشترکہ تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ فوجی حملے مسائل کا حل نہیں بلکہ عراق اور پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں‘‘۔

سرکاری ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کی طرف سے ملک میں سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سرحد پار کارروائی کی گئی۔

ایران نے منگل کو کہا تھا کہ اس نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق اور شام میں اہداف پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی