مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں اسرائیلی گولہ باری سے چار فلسطینی جاں بحق

غزہ :فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا کہ بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا، “فلسطینی ہلالِ احمر کی ٹیمیں قابض فوج کی بمباری کی وجہ سے طولکرم کیمپ کے اندر سے چار میتیں منتقل کر رہی ہیں۔”

کیمپ کے ایک اہلکار نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کی۔

فیصل سلامہ نے اے ایف پی کو بتایا، “طیاروں، اسرائیلی فوج کی بھاری تعداد اور ٹینکوں نے کیمپ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔”

7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے بعد سے مغربی کنارے نے تشدد کی اس سطح کا تجربہ کیا ہے جو 2000 اور 2005 کے درمیان دوسری فلسطینی بغاوت یا انتفاضہ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔

دونوں اطراف کے ذرائع پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آباد کاروں کے حملوں میں علاقے میں تقریباً 350 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں تقریباً تیس لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔

الحاق شدہ مشرقی یروشلم کو چھوڑ کر یہ علاقہ تقریباً 490,000 اسرائیلیوں کا گھر ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی