اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی نے یرغمالیوں کی رہائی مشکل کردی

حماس کے زیر حراست باقی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکانات کم ہوتے نظرآرہےہیں، حماس کے ایک عہدیدارکا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ان کی شرائط مسترد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل جنگ کے خاتمے کے لیے عسکریت پسند گروپ کی شرائط کو مسترد کردیا تھا۔

حماس کے ایک عہدیدار سمیع ابو زہری نے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائی ختم کرنے سے انکار کا مطلب ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنے والے نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس کے مطالبات میں ’غزہ سے ہماری افواج کا انخلا ، تمام قاتلوں اور عصمت دری کرنے والوں کی رہائی شامل ہے۔’اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے جس میں غزہ سے اسرائیل کا مکمل انخلا بھی شامل ہے۔

اتوار کی شام یرغمالیوں کے اہل خانہ نے یروشلم میں بینجمن نیتن یاہو کے نجی گھر کے باہر احتجاج کیا۔ اسرائیل کے یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نے کہا ہے کہ مظاہرین اس وقت تک وہاں رہیں گے جب تک وزیر اعظم یرغمالیوں کی واپسی کے معاہدے پر رضامند نہیں ہو جاتے۔

ایک علیحدہ بیان میں ایڈوکیسی گروپ نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو واضح طور پر کہیں کہ ہم اکتوبر کی شکست میں اغوا کیے گئے شہریوں، فوجیوں اور دیگر افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔اگر وزیر اعظم یرغمالیوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں ایمانداری سے اسرائیلی عوام کے ساتھ اپنا موقف شیئر کرنا چاہئیے۔’

نومبر کے اواخر میں امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران غزہ میں یرغمال بنائے گئے 240 یرغمالیوں میں سے 100 سے زائد کو اسرائیلی جیلوں میں قید 240 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑ دیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے ایک اور جنگ بندی کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

نیتن یاہو نے بارہا ’مکمل فتح‘ تک غزہ میں حملے جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے لیکن اسرائیل میں مبصرین نے جنگ کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے دلیل دی ہے کہ حملے کے مقاصد غیر حقیقی ہیں ۔

اتوار کے روز اپنے بیان میں نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے مسئلے پر بھی اپنے سخت موقف کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں دریائے اردن کے مغرب میں تمام علاقوں پر اسرائیل کے مکمل سیکیورٹی کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا‘۔

ہفتے کے روز نیتن یاہو نے جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے لیے جو بائیڈن کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ جمعے کے روز امریکی صدر کے ساتھ بات چیت میں نیتن یاہو نے اپنی اس پالیسی کا اعادہ کیا کہ حماس کے تباہ ہونے کے بعد اسرائیل کو غزہ پر سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے گا۔

اتوار کے روز غزہ کی وزارت صحت نے کہا ک حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں 25 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کو ’دل دہلا دینے والا اور مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی