امریکا اور ایران جنگ کے درمیان جنگ؟ بین الاقوامی دنیا سے بڑی خبر

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)غزہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں اور دوسری طرف امریکا اور ایران تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔برطانوی جریدے ”دی اکنامسٹ“ نے خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل نے غزہ کے خلاف جو کچھ کیا ہے اس نے پورے خطے کو خطرناک صورتِ حال سے دوچار کیا ہے۔شام، عراق اور یمن میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپو نے نے فلسطینیوں سے اظہارِ ہمدردی کے لیے اسرائیل اور اس کے حامیوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔ یمن کے حوثی باغی اس معاملے میں سب سے آگے رہے ہیں۔بحیرہ احمر میں تیل بردار اور مال بردار جہازوں کو نشانہ بناکر حوثی باغیوں نے عالمی تجارت کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ دنیا بھر کی بڑی تجارتی کمپنیوں نے مال کی ترسیل کے لیے متبادل آبی گزر گاہیں استعمال کرنا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں تیل اور عام مصنوعات کی ترسیل میں تاخیر سے عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔جریدہ لکھتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی خواہش رہی ہے کہ اسرائیل جلد از جلد حماس کا مکمل خاتمہ کرکے جنگ جیت لے مگر ایسا ممکن نہیں ہو پارہا۔ ایران اور اس کے حامیوں کی طرف سے غیر معمولی مزاحمت کا سامنا ہے۔شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجو یا عسکریت پسند گروپوں نے ساڑھے تین ماہ کے دوران امریکی فوج اور اس کی تنصیبات پر راکٹوں اور میزائلوں سے کم و بیش 140 حملے کیے ہیں۔سب سے بڑا حملہ 20 جنوری کو مغربی عراق میں امریکی فوج کی الاسد بیس پر کیا گیا۔ بیشتر راکٹ اور میزائل امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے روک لیے تاہم چند ایک راکٹ بیس پر لگے جس کے نتیجے میں امریکی فوجی اور مقامی عراقی زخمی ہوئے۔”دی اکنامسٹ“ مزید لکھتا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ یہ صورتِ حال امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ وہ اگلے صدارتی انتخاب کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔اگر اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل نہ کی تو امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوجائے گی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ