سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور ان کے مصری ہم منصب نے اتوار کو غزہ میں تنازع کو روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ سعودی عرب اور مصر کے درمیانن سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے لیے اتوار کو قاہرہ پہنچے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون اور مستحکم برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت اور جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ خصوصا غزہ پٹی کی تازہ صورتحال کا ہر پہلو سے احاطہ کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ ’سعودی عرب مصر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 30 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا’ غزہ پر قابض اسرائیلی حکام کی جارحیت بند کرانے کے لیے معتبر اور موثر بین الاقوامی قرارداد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا’ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے تعاون ضروری ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ’ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس علاقائی و بین الاقوامی استحکام، امن کے فروغ اور مشاورت و تعاون جاری رکھنے کی مشترکہ خواہش کا نتیجہ ہے۔
خطے سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے استحکام میں معاون پالیسیوں، فلسطین کی تازہ صورتحال، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت ترجیح بنیاد پر بند کرانے کی ضرورت اور انسانی امداد کی ترسیل کے موضوعات پر غوروخوض کیا گیا۔
علاوہ ازیں دو ریاستی فارمولے کی بنیاد پر پائیدار سیاسی حل کا موضوع زیر بحث آیا۔ جس کی راہ انسانی امداد کی ترسیل سے ہموار ہوگی۔
مصری وزیر خارجہ سامع شکری نے غزۃ میں فوری اور جامع جنگ بندی کےلیے مصر کے مطالبے کو دہرایا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ ’وہ فلسطینی شہریوں کی مدد کےلیے ضروری امدادی سامان کی فراہمی کو آسان بنائے۔
ان کا کہنا تھا’ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی فنڈنگ معطل کیے جانے پر تنقید کی اور کہا کہ’ یہ فلسطینیوں کےلیے اجتماعی سزا ہے۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ’ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت دینے سے تنازع بڑھ سکتا ہے۔
اس موقع پر مصر میں متعین سعودی سفیر اسامہ نقلی ، سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے معاون ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی