ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے الزامات مسترد کردیے

ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایران کے ملوث کے الزامات کو مسترد کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایران نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اس پر عائد کردہ الزامات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے۔

حماس نے کہا تھا کہ فوجیوں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی جنگ جاری رہنے کی صورت میں اگر امریکا، اسرائیل کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو اسے پوری مسلم دنیا سے متصادم ہونا پڑ سکتا ہے۔

یہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ساڑھے تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں پہلی بار کسی حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی اور اس واقعے کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حملے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی ہم اس حملے کے حوالے سے حقائق اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ شدت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم دہشت گردی سے لڑنے کے ان کے عزم کو جاری رکھیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں، ہم تمام ذمہ داروں سے ایک ساتھ اور اپنی پسند کے مطابق حساب کتاب کریں گے۔

حملے کے بعد حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری نے کہا تھا کہ فوجیوں کا قتل امریکی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام نہیں رکتا، تو اسے پوری مسلم دنیا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سمیع ابو زہری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پر امریکی و صہیونی جارحیت کا تسلسل جاری رہا تو علاقے کے بڑی تباہی سے دوچار ہونے کا خدشہ ہے۔

پینٹاگون کے مطابق اکتوبر کے وسط سے اب تک عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی افواج کو 150 سے زائد حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے اور واشنگٹن نے دونوں ممالک میں جوابی حملے کیے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی