واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اور میں امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا اور امریکی فورسز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ اردن میں اتوار کو امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زیادہ امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔