موٹر بائیک کا شوقین ارب پتی ملائیشیا کا بادشاہ بن گیا

ابراہیم اسکندر نے ملائیشیا کے بادشاہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی تاج پوشی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ملک میں شدید سیاسی عدم استحکام ہے اور بادشاہ کے لیے مداخلت ناگزیر ہوچکی ہے۔

سلطان ابراہیم اسکندر ارب پتی ہیں اور پُرتعیش گاڑیوں سے زیادہ موٹر بائیک کے شوقین ہیں۔

ملائیشیا میں دنیا کی واحد گردشی بادشاہت ہے یعنی بادشاہت موروثیت کے بجائے باری آنے پر منتقل ہوتی ہے۔ 1957 میں برطانیہ سے آزادی ملنے کے بعد سے اب تک مالے نسل کے 9 ریاستی (صوبائی) حکمران پانچ پانچ سال کے لیے بادشاہت حاصل کرتے آئے ہیں۔

سلطان ابراہیم اسکندر شعلہ بیانی اور صاف گوئی کے حوالے سے معروف ہیں۔ ان کی نئی حیثیت بہت حد تک علامتی نوعیت کی ہے۔ ملائیشیا میں حالیہ برسوں کے دوران سیاسی عدم استحکام غیر معمولی نوعیت کا رہا ہے۔ ایسے میں بادشاہ کو مداخلت کرکے معاملات درست کرنے کی ذمہ داری نبھانا پڑی ہے۔

چند برسوں کے دوران حکومتوں کے گرنے اور انتخابات کے بعد معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے پر بادشاہ کو وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے تین بار مداخلت کرنا پڑی ہے۔

دسمبر میں سنگاپور کے اخبار دی اسٹریٹ ٹائمز سے انٹرویو میں 65 سالہ سلطان ابراہیم اسکندر نے کہا تھا کہ میں کٹھلی پتلی بادشاہ بننا پسند نہیں کروں گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا تھا کہ آپ لوگ 222 ہیں جبکہ پارلیمنٹ سے باہر 3 کروڑ افراد ہیں۔ میں اُن کے ساتھ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا حامی و مددگار ہوں لیکن اگر کچھ غلط دیکھوں گا تو نشاندہی میں تاخیر سے کام لوں گا نہ تساہل سے۔

سیاسی تعیناتیوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں بادشاہ مسلم اکثریتی ملک کا مذہبی سربراہ بھی ہے اور مسلح افواج کا کمانڈر اِن چیف بھی۔

سلطان ابراہیم اسکندر شاندار کاروں اور موٹر بائیکس کے ذخیرے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ بلوم برگ نے بتایا ہے کہ سلطان ابراہیم اور ان کے خاندان کی مجموعی دولت 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تک ہے۔ سنگاپور میں ان کی زمین موجود ہے جبکہ پام آئل، ریئل اسٹیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں میں ان کی خطیر سرمایہ کاری موجود ہے۔

سلطان ابراہیم اسکندر کا تعلق طاقتور جوہور شاہی خاندان سے ہے۔ اس خاندان کا سربراہ ایک پرائیویٹ آرمی کا کمانڈر بھی ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم سے سلطان ابراہیم اسکندر کا گہرا تعلق ہے اور وہ ملائیشین سیاست اور کرپشن کے حوالے سے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ مذہب کے حوالے سے ان کی طرزِ فکر و عمل معتدل ہے۔ انہوں نے 2017 میں غیر مسلموں کی توہین پر ایک لانڈری کے مالک کو حکم دیا تھا کہ معافی مانگے۔

سلطان ابراہیم اسکندر کے 6 بچے ہیں۔ وہ اپنے ہارلے ڈیوڈسن موتر بائیک پر سیر کرتے رہتے ہیں۔ ان کی سخاوت بھی مشہور ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی