رفح میں موجود ہزاروں پناہ گزینوں میں اکثریت خواتین، بچوں کی ہے،جرمن وزیر خارجہ
برلن(نیوز ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائر بوک نے ہزاروں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث اسرائیل کی جانب سے رفح کے محفوظ زون میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رفح بارڈر میں موجود ہزاروں پناہ گزینوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، رفح کے محفوظ زون میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا کوئی جواز نہیں ہے۔