امریکہ کا عراق اور شام پر حملہ، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

تہران: ایران نے عراق اور شام پر امریکی فضائی حملوں کو ’سٹریٹجک غلطی‘ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں جمعے کے روز پورے خطے میں 85 اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے ڈرون حملے کا الزام ایران کے حمایت یافتہ گروپ پر لگایا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عراق اور شام پر حملوں کا خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

قبل ازیں عراق نے کہا تھا کہ امریکی جوابی حملے خطے کے لیے تباہ کن نتائج لے کر آئیں گے۔

عراقی حکام نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں شہریوں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے۔

عراقی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملے ان کے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور ان سے عراق اور خطے کی سلامتی اور استحکام پر اثر پڑے گا جبکہ شام نے کہا کہ شامی سرزمین پر امریکی قبضہ جاری نہیں رہ سکتا۔

امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق، امریکہ نے عراق اور شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس اور اس سے منسلک گروپوں پر حملہ کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراق، شام اور یمن پر امریکی حملے صرف صیہونی حکومت کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ماسکو کے سفارت کار دمتری پولیانسکی نے کہا کہ روس نے شام اور عراق پر امریکی حملوں سے پیدا ہونے والے امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ