بھارت میں معروف عالم دین سلمان ازہری کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مفتی سلمان ازہری پر 31 جنوری کو ایک دینی پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ممبئی میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن اور پھر عدالت سے دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرکے جونا گڑھ لے گئے۔

وکیل عارف صدیقی نے بتایا کہ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کرنے گجرات پولیس ممبئی میں ان کے گھر آئی تھی اور عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرکے مفتی صاحب کو جوناگڑھ لے گئی جہاں ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا پرچہ کاٹا گیا ہے۔

مفتی سلمان ازہری کی گرفتای کے وقت ان کی رہائش گاہ پر حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر مولانا صاحب نے اپنے حامیوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی۔

مفتی سلمان ازہری کو جب ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تو اس دوران بھی ان کے حامیوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا تھا جس پر پولیس کی نفری بڑھانی پڑ گئی تھی۔

اس دوران مفتی سلمان ازہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ نہ میں مجرم ہوں اور نہ ہی مجھے یہاں کوئی جرم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس ضروری تفتیش کر رہی ہے اور میں قانون پسند شہری کی حیثیت سے مکمل تعاون کر رہا ہوں۔ آپ لوگ بھی پُرامن رہیں۔

یاد رہے کہ مفتی سلمان ازہری کی جوناگڑھ میں 31 جنوری کو کئی گئی تقریر کے ٹکڑے وائرل ہونے پر اجتماع کے منتظمین محمد یوسف ملک اور عظیم حبیب سمیت سلمان ازہری پر دفعہ 153B اور 505 (2) کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں منتظمین نے یہ کہہ کر پروگرام کی اجازت مانگی تھی کہ مفتی سلمان ازہری کا خطاب مذہب میں نشے کی ممانعت اور اس سے بچاؤ کے بارے میں بیداری پھیلانے پر ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے تاہم وائرل ویڈیو میں مولانا سلمان ازہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کربلا کا آخری معرکہ ابھی باقی ہے۔ کچھ دیر خاموشی ہے پھر شور ہوگا۔ آج اُن کا وقت ہے، کل ہماری باری آئے گی۔

پولیس کے بقول یہ جملے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز ہیں جس پر مفتی سلمان ازہری کو دونوں منتظمین سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ