اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع نےغزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے شہید ہونے کا انکشاف کردیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کانگریس اجلاس میں تصدیق کی کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔
رکن کانگریس رو کھنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس حوالے سے اعدادو شمار نہیں دے سکے ہیں کہ امریکا نے اب تک کتنا جنگی سازو سامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے۔