راولپنڈی(نیوز ڈیسک)القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوگئی ہے، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔
القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی ، اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا