اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) خواتین ملبوسات کی معروف ڈیزائنر مائرہ مین کے پہلے پریمیم لان کلیکشن کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت نے اس تقریب کو پروقار بنادیا تھا۔ غیر ملکی خواتین نے لان کے مخلتلف ڈایزانوں میں گہری دلچسپی لیی۔فیشن سے دلچسپی رکھنے والی خواتین اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے کثیر تعداد میں اس شاندار تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کی اہم بات پاکستان کی معروف اداکارہ لیلی زبیری کی شرکت تھی۔ جنھوں نے پریمیم لان کولیکشن کو فیشن کی دنیا میں ایک خوبصورت اور قابل قدر اضافہ قرار دیا۔لیلی زبیری کے علاوہ اسلام آباد راولپنڈی کے فنکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جڑواں شہروں سے فیشن کی دلداہ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد نے اس فیشن کی تقریب کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا تھا۔