اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج محمد مرید عباس نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل مکمل کیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
گزشتہ روز چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔ خاتون جج دھمکی کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست بریت دائر کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا