گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میلہ جشن بہاراں کی تقریب منعقد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ میں ڈسڑکٹ ہیڈ ماسٹر ز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ہائی سکولز میں ہونے والے ادبی پروگرام،نصابی ہم نصابی مقابلہ جات ہائی سکولز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقا بلہ جات پنجاب ادبی و ثقافتی میلہ جشن بہاراں کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی ، سید جواد حیدر شیرازی ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن، سی ای او ایجوکیشن جاوید لطیف، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) ملک محمد خالد جاوید اعوان تھے۔تقریب میں آصف سعید صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن،جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز وڑائچ،چوہدری شفاعت فنانس سیکرٹری،ثاقب شعیب،سابق سی ای او افضل شاہد ،سابق صدر محمد ذکریا ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسماعیل، جنرل سیکرٹری حبیب احسن کلیم ، ایس ای ایس ٹیچر زایسوسی ایشن صدر محمد عارف کھوکھر،جنرل سیکرٹری حافظ محمد اشفاق، محمد اشرف مغل ،ظہیر بابرسمیت کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ موجودہ حکومت گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات کی تعلیم پر فوکس کیے ہوئے ہے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ ،طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے ۔طلباء زندگی کے ہرشعبہ میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کے لیے محنت سے کام کریں۔ طلباء پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ تعلیم کو حاصل کرکے ملک کے ہر شعبہ میں بہترین خدما ت سرانجام دیں۔ نصابی ہم نصابی سرگرمیاں، جشن بہاراں کے کھیل، میلے اور کوئز کے پروگرام طلباء کی شخصیات میں نکھار پیدا کرنے کے علاوہ قوت اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے ایسے پروگراموں میں طلباء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائے۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کواس سال ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ جیت کر ڈویژن میں رنر اپ جبکہ ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے سمیت گوجرانوالہ بھر کے گورنمنٹ سکولز کو مختلف کھیلوں میں پوزیشن حاسل کرنے پر پوزیشن ہولڈر طلباء و اساتذہ میں انعامات کپ ،ٹرافیاں اور شیلڈز جبکہ ضلع بھر کے سکولز کے جو ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہوئے ان کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی