کنول شوذب کی میزبانی میں کے پی کے ہا ئوس اسلام آباد میں یوم خواتین کے سلسلے میں تقریب منعقد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی صدر وومن ونگ محترمہ کنول شوذب کی میزبانی میں کے پی کے ہا ئوس اسلام آباد میں یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضی لون کی ٹیم جن میں شمع ،رفعت اور انور سلطانہ کی ڈاکٹر مصبح ظفر جنرل سیکرٹری پنجاب کی قیادت میں شرکت ۔ تقریب میں ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز اور عہدے داران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے کیا گیا ۔ صدر کراچی فضہ ذیشان نے حمد باری تعالی اور شہلا نیازی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ روبینہ شاہین نے صدر مجلس کی اجازت سے تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب کے آغاز میں ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو نو مئی 2023 کے بعد پابند سلاسل رہیں۔ قید میں رہنے والی خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے طیبہ راجا نے خواتین سے خطاب کیا۔ پابند سلاسل رہنے والی خواتین میں طیبہ راجا کے علاوہ روحینہ خان، فرزانہ خان، سمیہ اسد، فہمیدہ بی بی ، فرح ملک ، اور دیگر موجود تھیں۔ ان خواتین کو وومن ونگ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔ کنول شوذب صاحبہ نے وکلا کے کردار کو بھی سراہا ۔شرکا نے خواتین کی جدوجہد کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور نظمیں پیش کیں۔ ریجنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو شیلڈز اور دیگر عہدے داران کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ شرکا نے پی ٹی آئی ، عمران خان کے مشن میں خواتین کی شمولیت کے حق میں نعرہ بازی کی۔ کنول شوذب نے خطاب کرتے ہوئے نو مئی کے بعد خواتین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔سنٹرل پنجاب ریجن کی گورننگ باڈی سے صدر شہناز خان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصباح ظفر ، سمیرا عابد ، رضوانہ اقتدار ، نادرہ عمر ، رخسانہ رضا، راحیلہ کوثر، غزالہ رفیق نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی صدور میں سے لاہور ، شیخوپورہ ، قصور ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاوالدین جبکہ گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضی لون کی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی