اسلام آباد: انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر صرف 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس منفی میں تبدیل ہوا بعد میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 64 ہزار 871 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانڈیکس 64 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔