گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور معیاری درسگاہ ہی مستقبل کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کی ضامن ہوتی ہے کسی بھی معاشرے میں مدرس ،معلم،استاد کی حیثیت ایک معمار قوم کی سی ہوتی ہے جس قوم کو بچپن سے اچھے استاد میسر آجائیں وہ قوم اچھی بن جاتی ہے اچھے اساتذہ قوم کی نسلیں سنوار دیتے ہیں اساتذہ کرام کی بہترین خدمات سے وطن کی ترقی کی رفتار تیز تر ہوجاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارر ڈائریکٹر محمدرضوان بھٹی نے دی ایجوکیٹر سکول ماڈل ٹان کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر وزیرآباد کیمپس محمد عمران بھٹی، ڈائریکٹر محمد افنان بن رضوان بھٹی،عبدالغفار، عثمان عظیم ، کامران خالد بٹ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ محمدرضوان بھٹی نے مزید کہا کہ بچوں کو جدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہمار ا فرض اولین ہونا چاہیئے۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیںاور بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر طلبا وطالبات نے سبق آمیز موضوعات پر ٹیبلو پیش کرکہ حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات او ر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو شیلڈز اور کیش پرائز سے بھی نوازا گیا۔