بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان الیکشن نہیں لڑیں گے، پی ٹی آئی کا ہفتے والے دن انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان۔بیرسٹر گوہر خان قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر اور ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 2 دسمبر بروز ہفتہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور بیرسٹر گوہر کے نام کا اعلان کیا۔ نام کا اعلان ہوتے ہی بیرسٹر گوہر آبدیدہ ہوگئے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لیڈر ہے چاہے وہ جیل کے اندر ہو یا باہر ۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تب تک میں یہ زمہ داری سنبھالوں گا جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ۔میرا نظریہ وہی ہے جو عمران خان کا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان چیئرمین تھے ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے، عمران خان جب تک واپس نہیں آتے اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا، عمران خان کا نمائندہ بن کر رہوں گا صرف تب تک جب تک خان صاحب واپس نہ آ جائیں۔مخالفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف کا انتخابی نشان “بلا ” بیلٹ پیپر پررہے گا۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی ۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ تاہم لیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر اندر الیکشن کرنے کا حکم دیا توکل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اس ہفتے کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے یہ فیصلہ ہمارے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی تھا ۔ لیکن ہمارے پاس ایک راستہ یہ تھا کہ اس فیصلے کو چیلنج کریں اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ ہم الیکشن کروائیں۔
پھر ہم نے سوچا ہم دونوں راستے اختیار کریں گئے۔ایک راستہ ایٹرا پارٹی الیکشن اور دوسرا راستہ فیصلہ کو چیلنج کرنے کا ہے لیکن آج فیصلہ میں سنا رہا ہوں اس ہفتے ہم یہ الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ے مشورہ طلب کیا تھا کہ کیا وہ یہ الیکشن قانونی طور پر لڑ سکتے ہیں یا نہیں۔ہم نے پہلے سوال کا جواب تلاش کیا توشہ خانہ کیس ہمارے نزدیک وہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔جس طرح کا الزام لگایا ہوا ہے توشہ خانہ کو ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے نااہل نہیں ہوسکتے۔
لیکن خطرات ہیں کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کو نہ مل سکے، میں کوئی بہانہ نہیں دینا چاھتا۔ ایٹرا پارٹی الیکشن عارضی طور پر عمران خان نہیں لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ