ایس او ایس فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایس او ایس فاؤنڈیشن نے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اور قائد اعظم یونیورسٹی کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل اسکول، آئی 8/1 اسلام آباد میں شجر کاری مہم 2024 کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا. تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر شائستہ سہیل، سی ای او، ایس او ایس فاؤنڈیشن تھی جبکہ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر شجاع الملک قائد اعظم یونیورسٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد نشاط فاطمہ، اسکول کی پرنسپل شافیہ خان، ایس او ایس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر عبد السلام، اور نعمان شاکر شامل تھے۔ڈاکٹر شائستہ سہیل نے خطاب کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آکسیجن اور درختوں کے درمیان تعلق کو زندگی کی بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ “آکسیجن کے بغیر کوئی زندگی نہیں، اور درختوں کے بغیر کوئی آکسیجن نہیں۔” انہوں نے بچوں کو درخت لگانے کی تاکید کی، کہ ہر بچہ اپنے گھر میں بھی کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں. ڈاکٹر شجاع الملک نے روزمرہ کی زندگی میں درختوں کے مختلف فوائد پر بات کی، اور خاص طور پر پھل دار درختوں کی کاشت کی اہمیت کو اجاگر کیا. نشاط فاطمہ نے بچوں کو ہر سال اپنی سالگرہ کے موقع ہر ایک درخت لگانے اور اپنے جنم دن کو یادگار بنانے کی تاکید کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگل تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے. شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کے گئے.

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی