رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالی کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے، ممتاز سکالر مفتی ڈاکٹر علامہ محمد ابوبکر صدیق الازہری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ممتاز سکالر مفتی ڈاکٹر علامہ محمد ابوبکر صدیق الازہری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالی کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے-اس مہینے میں اللہ تعالی کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے-۔اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا،رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں درس قرآن پاک بسلسلہ استقبال رمضان المبارک ،عشرہ رحمت کے حوالے سے محفل پاک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد رفیق قادری،ضلعی امیر حاجی محمد یعقوب چشتی،صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر رفیق ،حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی،ملک ظفر حسین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں ڈاکٹر محمد اظہار الحق ، حاجی محمد اشرف بٹ قادری، قاری محمد شمشیر علی ، چوہدری عبدالرحمن گورائیہ، محمد ثمر ریحان قادری ، سر محمد حفیظ کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب محبت نے شرکت کی ۔ مفتی ڈاکٹر علامہ محمد ابوبکر صدیق الازہری نے مزید کہا کہ رمضان سے قرآن کریم کا بہت گہرا تعلق ہے-قرآن کریم اسی ماہ رمضان کی ایک خاص رات میں نازل ہوا۔ اس مبارک رات کو، ہم لیل القدریا شب قدر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں رمضان کے اوقات وساعات کی قدر کرتے ہوئے روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی میں مصروف رہنا چاہیے۔ رمضان اور قرآن ایک دوسرے سے اس طرح مربوط ہیں کہ یہ دونوں قیامت کے دن روزہ رکھنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کے حق میں سفارش بھی کریں گے۔مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینہ میں اپنا وقت قرآن کریم میں تدبر وتفکر اور اس کی تلاوت وقرات میں گزاریں۔ یہ عمل جہاں ان کو رمضان جیسے مبارک مہینہ میں ادھر ادھر کی لغو اور لایعنی باتوں سے محفوظ رکھے گاوہیں اس عمل سے اس کی آخرت بھی سدھرے گی اور من جانب اللہ بڑااجر و ثواب بھی ملے گا۔تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی ترقی خوشحالی ،ملک میں امن و امان کے قیام،ملکی سلامتی، افواج پاکستان کی سربلندی اور مدارس و مساجد کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی