کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سر گر میوں کا دائرہ وسیع کر کے ہم ایک بہتر ین اور مضبو ط قو م تشکیل دے سکتے ہیں،ملک طارق احسان

گوجرانوالہ۔(سٹاف رپورٹر) الائیڈ سکول ابراہیم جونیئر کیمپس کشمیر روڈ پیپلز کالونی کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد ۔ ننھے طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔ بینڈ پرفارمنس اور مارچ پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔الائیڈ سکول تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری اعجاز گورائیہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر ز ملک طارق احسان، شیخ زبیر سعید،سلمان طارق،رحمان طارق ،اساتذہ والدین اور بچوں کی شرکت۔ تقریب کے آغاز میں باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا گیا۔ ادارہ کے ڈائریکٹر ملک طارق احسان نے اپنی لکھی ہوئی نعت شریف پڑھ کر سماں باندھ دیا ، سپورٹس گالا میں بینڈ پرفارمنس اور مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا بچوں کی پی ٹی اور دوڑ رسہ کشی ، بوری ریس، کراٹے و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، بچوں نے شاندار سبق آموز و ثقافتی ٹیبلو بھی پیش کئے جس میں بچوں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپورٹس گالا میں موجود والدین نے ان کھیلوں کو سراہا۔ملک طارق احسان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی طرح مستحق بچوں کا بھی خیال رکھیں۔ بچوں کو پیار بانٹنا سکھائیں، غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری اعجاز گورائیہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر ز ملک طارق احسان، شیخ زبیر سعید،سلمان طارق،رحمان طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو دوران تعلیم کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیئے ۔ کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سر گر میوں کا دائرہ وسیع کر کے ہم ایک بہتر ین اور مضبو ط قو م تشکیل دے سکتے ہیں۔ تعمیری مثبت اور خو شگوار سر گر میاں نو جوان نسل کی ذہنی صلا حیتوں کو جلا بخشتی ہیںاور ان کی کردار سازی میںمعا ون ثا بت ہوتی ہیں۔ ڈائریکٹر ملک طارق احسان نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے اور فروغ تعلیم کے لئے الائیڈ سکول ابراہیم جونیئر کیمپس کی خدمات نمایاں ہیںادارہ کی پرنسپل نے شرکا ء تقریب کاشکریہ اد کیا اور اس عز م کااعادہ کیاکہ الائیڈ سکول ابراہیم جونیئر کیمپس کشمیر روڈ پیپلز کالونی اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد میں پیش پیش رہے گا۔سپورٹس گالا میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کیا ۔ سپورٹس ڈے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی