گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام افطار و ڈنر پارٹی، قائد برادری بیرسٹر علی اشرف مغل اوبر سابق صدر چیمبر عمر اشرف مغل نے میزبانی کی، حافظ آباد، شیخوپورہ، نوشہرہ ورکاں، سیالکوٹ، ڈسکہ، نندی پور، لاہور سے وفدکی شکل میں اور گوجرانوالہ سے کثیر تعداد میں مغل برادری اور معززین علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ آنے والے مہمانوں کاآل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل، سرپرست عارف محمود مغل ، سینئر نائب صدر چیئرمین مقصود مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، نائب صدر عمران اسلم مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، مشیر خاص بائو محمد عمران مغل، غلام مصطفی مغل اورانفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر نے گرمجوشی سے استقبال کیا اورمالا پہنائی گئی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ رازہ دادوروں کیلئے افطاری کے بعد پرتکلف کھانے کا بھی بندوست کیا گیا۔