گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر آصف یوسف مسیح پر حملے کی مذمت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ ، صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونین عہدیداروں نے آل سنٹری ورکرز یونین سی بی اے رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر آصف یوسف مسیح پر آپریشن مینجر GWMC زین العابدین کی طرف سے احاطہ عدالت میں غنڈہ گردی ،تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیسوں غنڈوں نے جس طرح آصف یوسف مسیح پر حملہ کیا ہے نا قابل برداشت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والے آپریشن مینجر GWMC زین العابدین کو فوری طور پر گرفتار کرکے نوکری سے برطرف کیا جائے اور اس کے بھائی اور دیگر حملہ کرنے والے مسلح افراد کو فوری گرفتار کرکیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ آئندہ کوئی غنڈہ عناصر ایسی حرکت نہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسیحی محب وطن شہری ہیں جن کی پاکستان کی تعمیروترقی کے لئے خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔نیو واسا لیبر یونین سی بی اے سمیت دیگر شہر بھر کی تمام سرکاری پرائیویٹ ادروں کی لیبر تنظیمیں آل سنٹری ورکرز یونین سی بی اے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر آصف یوسف مسیح کے ساتھ ہیں آپریشن مینجر GWMC زین العابدین و دیگرملزمان گرفتار نہ ہوئے تو نیو واسا لیبر یونین سی بی اے بھی شدید احتجاج اور ہڑتال کردے گی۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔علاوہ ازیں نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے عہدیداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیGWMC سے نکالے گئے 36سینٹری ورکرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔اس موقع پر نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے تمام عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی