داؤودمصطفیٰ ناظم،راناعلی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی سٹی گوجرانولہ منتخب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)انجمن طلبا اسلام ضلع گوجرانوالہ کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام جامع مسجد دارالاسلام عالم چوک میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر اے ٹی آئی سٹی گوجرانوالہ کے الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا ،الیکشن کی صدارت ناظم ضلع محمد حسن قذافی اور حافظ حسان رضا کی نگرانی میں ہوئے جس میں کثرت رائے سے ناظم اے ٹی آئی دائود مصطفی مہر جبکہ رانا علی کو جنرل سیکرٹری انجمن طلبا اسلام سٹی گوجرانوالہ منتخب کیا گیا ،افطار ڈنر سے نائب ناظم اے ٹی آئی پنجاب محسن علی اور جنرل سیکرٹری ڈویژن گوجرانوالہ چوہدری احمد شہزاد گھمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزے ہم پر فرض کئیے گئے ہیں ، اور روزے اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے بہت سی نعمتیں لیکر آتے ہیں ، روزہ رکھنے سے ہمارے جسم کی کئی بیماریاں دور ہوتی ہیں ، روزہ افطار کروانا اچھا اور نیک عمل ہے ،اس موقع پر سابق ناظم اے ٹی آئی پنجاب محمد راشد مغل ، شازب چٹھہ ، ملک منیب اور ڈاکٹر احمد نورانی نے بھی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی آئی کی ضلعی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ انجمن طلبا اسلام کے دستور سے بڑھ کر کچھ نہیں ہم ہر صورت دستور کی پاسداری کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں کارکنان کا آنا اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنا ہے اور آج کارکنان کا جوش جذبہ دیکھ کر ہمیں بھی اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آرہا ہے ، مقررین نے نو منتخب عہدیداران کے بھی ساتھ چلنے کا عزم کیا اور زمہ داران کو مزید مثبت کوششوں سے آگے بڑھنے کا بھی پیغام دیا آخر پر ناظم پروگرام ابوبکر آصف بٹ نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عشقِ مصطفی کا پیغام لیکر ہر نوجوان کی دہلیز پر جائیں گے اور اس سیشن میں مثالی کردار ادا کریں گے ابوبکر آصف بٹ نے آخر پر نعرہ لگایا انجمن کا ہر سپاہی مصطفائی مصطفائی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی