گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نیو واسا لیبر یونین(سی بی اے گوجرانوالہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے ورک چارج ملازمین کو ورک مین کے ریگولر آرڈر جاری کردیئے ۔ واسا ہیڈ آفس میں ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور ر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا نے ورک چارج ملازمین کو ورک مین کے ریگولر آرڈر تقسیم کردیئے اس موقع پر نیو واسا لیبر یونین سی بی اے گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین بھی موجود تھے۔ ریگولر آرڈر ملنے پر نیو واسا لیبر یونین(سی بی اے گوجرانوالہ کے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ ، صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار نے ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر ایڈمن،فنانس واسا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسران بالا کو یقین دلایا کہ واسا ملازمین انتھک محنتی ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کیلئے دن رات کام کرتے ہیں ۔ ہم واسا انتظامیہ کے شانہ بشانہ چل کر مزید محنت سے ادارے کے وقار کو بلند کرنیکا عزم کرتے ہیں ۔ جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جا رہی ہے ‘واسا کی بہتری کیلئے مل کر جدوجہد کی جا ئے گی ۔