وزارت صحت اور دوپاسی فائونڈیشن کے اشتراک سے عالمی یوم تب دق کے موقع پر واک کا اہتمام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت صحت کے کامن منیجمنٹ یونٹ برائے(ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا)اورڈوپاسی فاؤنڈیشن اور اسلام آباد رن ود آس نے مشترکہ طور پر ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر “Sprint to End TB” کا انعقاد کیا گیا ۔

اس واک کا مقصد عالمی سطح پر تپ دق کے خاتمے کی جدوجہد اور 2023ء میں ٹی بی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیے گئے وعدوں اور 2030ء تک کے لیے لگائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہے۔

سپرٹ ٹو اینڈ ٹی بی واک کا آغاز اسلام آباد کے مشہور چاند تار چوک سے ہوا، جو شکر پڑیاں روڈ سے ہوتا ہوا گن اور کنٹری کلب پہنچا۔ یہ واک تپ دق سے پاک مستقبل کی طرف ہمارے مشترکہ سفر کی علامت ہے، جو اس مہلک بیماری سے نمٹنے میں کمیونٹی کی شمولیت اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر افتخار شلوار، قومی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر راضیہ فاطمہ، ڈوپاسی کی چیف ایگزیکٹو مس کنزالايمان، سینئر ایڈوائزر اسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ سید کرام شاہ، پی ڈی پی ٹی پی کے پی ڈاکٹر موسیٰ خان اور وزارت صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم سرور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

ان سٹیک ہولڈرز کی موجودگی نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے متحدہ عزم کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری جناب افتخار شلوار نے کہا کہ “ٹی بی کے بارے میں آگاہی صرف عامہ صحت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے کے کمزور طبقات کے تک ہماری اجتماعی ذمہ داری کا عکاس ہے۔ آگاہی پیدا کرکے اور وسائل کو بروئے کار لا کر ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور سب کے لیے ایک صحت مند اور زیادہ محفوظ مستقبل بنائیں گے۔

واک کے بعد شرکاء اور معزز شخصیات اختتامی تقریب اور افطار کے لیے گن اور کنٹری کلب میں جمع ہوئے۔ تقریب نے شرکاء نے ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں پر مزید کوششوں پر زور دیا ک کمیونٹی کی تعمیر اور عوامی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی