لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں: حریم شاہ

اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میرے ایک بہت اچھے اور پیارے دوست نے مجھے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے، میں وہیں رہتی ہوں۔

لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران صحافی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ یوکے میں رہتے ہوئےگزر بسر کیسے کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں، کیا ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا آپ کے ذرائع آمدن ہیں؟

حریم نے ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن مجھے میرے ایک دوست نے یہاں اپنی محبت میں فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میرے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے (دھمکیاں اور بلیک میلنگ )کے سبب مجھے یہاں کی حکومت نے بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دی ہے لہٰذا یہاں میرا نہ رہائش کا خرچہ ہے نہ کسی اور چیز کا۔

حریم کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہاں رہائش کیلئے آمدنی معنی نہیں رکھتی، میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی میرے لیےکافی ہے، مجھے زندگی میں کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں، لوگ لندن میں باقاعدہ رہنے کیلئے ترستے ہیں اور لوگوں کو لندن میں گھر بنانے کیلئے کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں فرنشڈ گھر گفٹ مل گیا ہے، میں خوش قسمت ہوں بلکہ میں پیدا ہی خوش قسمت ہوئی ہوں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی