گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) آل پاکستان تنظیم مغلیہ کور کمیٹی حافظ آباد روڈ کے چیف آرگنائزر میاں خالد سیف اللہ کی میزبانی میں افطار ڈنر پارٹی دی گئی ، آنے والے مہانوں کو مالا پہنائی گئی اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ پروگرام میں آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و مغل مجلس شوری پاکستان کے سربراہ حاجی عبدالرئوف مغل، چیئرمین امن کمیٹی گوجرانوالہ محمد یوسف کھوکھر، سینئر نائب صدر چیئرمین حاجی مقصود مغل، نائب صدر اختر مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، مشیر خاص بائو عمران مغل، انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر ، حافظ آباد روڈ کور کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر مرتضی مغل، جاوید مغل، سلیم خالد مغل، نوشہرہ روڈ کور کمیٹی کے چیف آرگنائزر حاجی طاہر مغل، شاہین آباد کور کمیٹی کے چیف آرگنائزر عبد الغفار قمر مغل، بائو منیر کھوکھر، حافظ محمد انور مغل، ہارون سیف، بلال سیف اوردوسرے ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر میاں خالد سیف اللہ نے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا۔