اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی تین روزہ نمائش

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کلچرل قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران ،اسلام آباد کے زیراہتمام اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز ،ایرانی کلچرل قونصلر مجید مشکی ،پیر سلطان عظمت قادری سجادہ نشین دربار ہ عالیہ سلطان باہو نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اسلام میں قرآن پاک کے قدیم اورنایاب قلمی نسخوں کی نمائش پر ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران مجید مشکی اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی کلچرل قونصلیٹ میں ہزاروں سال پرانے قرآنی نسخوں کی حفاظت کا قابل ستائش اہتمام کیا ہوا ہے وہاں ان کو ہر سال ماہ مبارک رمضان اوردیگر مناسبت سے وفاقی دارلحکومت کے مختلف مقامات اورتعلیمی اداروں میں نمائش کیلئے رکھ کر اہل ایمان کی روح کو فرحت بہم پہنچانے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جو کہ لائق تحسین اورقابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ برسوں کا تعلق ہے اوراس تعلق کو استوار کرنے کیلئے اس طرح کی نمائش اورتقریبات کا کردار نمایاں ہیں ۔تقریب کے میزبان کلچرل قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران مجید مشکی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کے 500سے لیکر ایک ہزار سال تک کے پرانے قرآنی قلمی نسخے رکھے گئے ہیں اسی طرح سونے اورچاندی کے پانی سے لکھے گئے ترکی ،ایرانی اورعربی رسم الخط کے قرآنی قلمی نسخے بھی موجود ہیں ۔واضح رہے کہ نمائش 29مارچ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی