الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس، سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

ریاض(مانٰیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں فضائی کمپنی فلائی ناس اور ایو ایئر موبیلٹی نے الیکٹرک طیارے چلانے کے مواقع کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان 2026 تک ریاض اور جدہ میں الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے اس حوالے سے بتایا کہ ’ایو ایئر موبیلٹی الیکٹرک ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ اور پرواز کے حوالے سے خاص مہارت رکھتی ہے‘۔

ایو ایئر موبیلٹی کے سی ای او کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب میں فضائی صنعت کو فروغ ملے گا۔ ’فلائی ناس کے ساتھ شراکت ہمارے مشترکہ تصور پر عمل درآمد کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی‘۔

یاد رہے کہ فلائی ناس 70 سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کررہی ہے، نئی یادداشت کی بنیاد پر دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: عمرے کیلئے بہترین دن اور اوقات کون سے ہیں؟ سعودی وزیر نے بتا دیا

سعودی عرب میں الیکٹرک طیاروں کی پروازیں متعارف ہونے کے بعد پورے خطے میں پائیدار، موثر اور محفوظ فضائی سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ