عمرے کیلئے بہترین دن اور اوقات کون سے ہیں؟ سعودی وزیر نے بتا دیا

عمرے کی ادائیگی کا خواہش مند ہر مسلمان ہوتا ہے اور حج کے بعد سے ہی عمرے کی ادائیگی کیلئے مسلمان جوق در جوق مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔

مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کر سکے لیکن رش ہونےکی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔

تو ایسا کون سا وقت ہوتا ہے جس میں رش کم ہو اور آپ سکون سے عمرہ کر سکیں؟ اس حوالے سے سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے آگاہی فراہم کردی۔

سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار، منگل اور بدھ کو رش کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: مایا علی کی خاندان کے ساتھ عمرے کی ادائیگی، تصاویر وائرل

انہوں نے بتایا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول