وائس چانسلر کے آئی یو کی نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی11ویں اجلاس میں شرکت،جاری پروگراموں سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد( وسیم بٹ) نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی11ویں اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے آئی یو کے ہمراہ NTC کے دیگر تمام ممبر ان نے شرکت کی۔اجلاس میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے، چیئر مین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے قومی ترقی میںٹیکنالوجسٹ اور تکنیکی ماہرین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور روزگار مہیا کرنے کی مہارتوں پر تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اجلاس کے ممبران کو بتایا کہ اس وقت جرمنی اور مشرق وسطیٰ میں بڑی تعداد میںٹیکنالوجسٹ اور تکنیکی ماہرین کی ضرورت ہے جو کہ ملک کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے اداروں کے لیے ہنر مند اور تکنیکی انسانی وسائل تیار کرنے کا ایک بہترین موقع ہے تاکہ دنیا کے تقاضوں اور توقعات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوںنے مزید کہاکہ این ٹی سی کو ٹیکنولوجسٹ اور تکنیکی ماہرین کو سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے رہنمائی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک میں ٹیکنالوجی پروگراموں کی سٹریم لائن کرنے میں NTC کے کردار کو سراہا۔ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ افراد کوایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی تکمیل کے لیے شانہ بشانہ کام کرنا کی تاکید کی۔اس سے قبل چیئر این ٹی سی انجینئر امتیاز گیلانی نے ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کی مسلسل حمایت کو سراہا ۔ یاد رہے کہ اجلاس میں ٹیکنولوجسٹ ایجوکیشن اینڈ پریکٹس سے متعلق ایجنڈا، این ٹی سی ایکٹ، بی ایس ٹیکنالوجی پروگرامز کی ایکریڈیشن، سڈنی ایکارڈ کے تحت پاکستانی ٹیکنالوجسٹ کی ایکریڈیشن پروگرامز کا جائزہ لینے کے عمل اور اگلے سال کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ٹی سی پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے ایک ریگولیٹری ادارہ ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے آئی یو نے بتایاکہ اس وقت جامعہ قراقرم میں فی الحال دوبی ایس ٹیکنالوجی پروگرام پیش کر رہا ہے جو کہ NTC سے منظور شدہ ہیں۔

کے آئی یو کی نومنتخب اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA)کے صدر وکابینہ کی تقریب حلف برداری، آئی یو سینٹ کی رکن ڈاکٹر عفت ستارہ نے حلف لیا۔
نومنتخب صدر وکابینہ کا جامعہ و فیکلٹی کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA)کے منتخب صدر وکابینہ کے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میںکامیاب ہونے والے صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل اور ان کے کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جامعہ کے مشرف ہال میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں یونیورسٹی کے سینٹ کے ممبر ڈاکٹر افتخار احمد،سینٹ کی رکن ڈاکٹر عفت ستارہ،ڈینز ،ڈائریکٹرز سمیت یونیورسٹی کے دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب حلف برادری میں نومنتخب صدر و ان کی کابینہ سے کے آئی یو سینٹ کی رکن داکتر عفت ستارہ نے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ کے ممبر ڈاکٹر افتخار احمد،سینٹ کی رکن ڈاکٹر عفت ستارہ نے کامیاب انداز میں الیکشن کرانے پر الیکشن کمشنر سمیت آسا کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کیا۔ آسا کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل نے اپنی تقریر میں تمام فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیااور فیکلٹی کے حقوق سمیت جامعہ کی تعمیرو ترقی کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لانے کے عزم کا اظہار کیااور جس امید وتوقع کے ساتھ صدر منتخب کیاہے ۔اپنی کابینہ کے ہمراہ ان امیدوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ فیکلٹی اور مینجمنٹ اسٹاف کے درمیان مضبوط رابطے کے ذریعے جامعہ کو درپیش مشکلات کو حل کریں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی