پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ ریمبو کی پہلی مرتبہ اپنے سگے والد سے ملاقات ہوئی ۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی۔
صاحبہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ بھی اپلوڈ کیا ہے جس میں وہ مداحوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ 11 مارچ جیسا دن انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس دن ان کی ملاقات اپنے والد انعام ربانی سے ہوئی۔
اداکارہ کا ولاگ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ اور ان کے والد پہلی ملاقات کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ صاحبہ کو اپنے والد سے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا کیا قصور تھا جس پر دونوں باپ اور بیٹی روتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگا لیتے ہیں۔
ملاقات کے دوران صاحبہ کے والد اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’تمہارے لیے ہی میری سانسیں بچی ہوئی تھیں، اب مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا۔ یہ میرا قصور ہے اور میں چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں۔
اداکارہ صاحبہ اس سے قبل بیشتر انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پرورش سوتیلے باپ نے کی ہے۔ پیدائش سے قبل ان کے سگے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔