پاکستان اور لیبیاکے تجارتی تعلقات میں بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں،سفیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات لیبیا کے سفیر معمر عبدالمطلب نے کہا ہے کہ پاکستان اور لیبیا میں تجارت تعلقات میں بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ممالک بھائی چارے، مضبوط تعلقات، مشترکہ اہداف اور متنوع اور مستحکم تزویراتی شراکت داری کے امید افزا مستقبل سے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔گزشتہ دہائیوں میں لیبا کی ترقی اور تعمیر میں پاکستان کی افزادی قوت نے نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں حائل مشکلات کے خاتمے اور تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے لیبا کے سفارتخانے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر لیبیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیبا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے موجود پاس زراعت ،میڈیکل اور باصلاحیت افرادی قوت لیبا کا حقیقی کاروباری شراکت دار بننے کیلئے اہم ہے۔دونوں ممالک نے ماضی میں بھی اور اب بھی ہر سطح پر ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسلام آباد چیمبر اور دیگر کاروباری برادری لیبا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں دونوں ممالک کو تعاون کے واضح اہداف طے کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایک جیسے مذہبی شناخت، ثقافتی روابط بالخصوص اسلامی ورثہ رکھتے ہیں۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ لیبیا میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور کاروبار کے فروغ کے لیے لیبیا کے ساتھ براہ راست فضائی روابط کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، آئی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ اسلام آباد چیمبر اپنی طرف سے کاروباری برادری اور عوام کے فائدے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فواد وحید اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر اعجاز عباسی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی