گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ صدر و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ مغل برادری اور قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانا ترجیحات میں شامل ہے۔ آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹر کے تحت کور کمیٹی سیالکوٹ روڈ پر ماہانہ اجلاس افطار ڈنرو پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی آل پاکستان تنظیم مغلیہ کے نائب صدر ، چیف آرگنائزر کور کمیٹی سیالکوٹ روڈ حاجی اختر مغل نے ادا کئے۔ پروگرام کی صدارت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل نے کی۔ آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔ پروگرام کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ علاقے میں یونین کونسل لیول پر مغل قوم قبیلے کو اکٹھا کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ مہم کو فروغ دیا جائے پر عمل درآمد کیا جائے پرزور دیا گیا ۔ پروگرام میں افطار پارٹی اور شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میںآل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر حاجی مقصود مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید اشرف اپل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر، غلام مصطفی مغل، ادریس مغل، مرزا محمد صدیق، مدثر مغل اور کور کمیٹی کے دوسرے ممبران نے شرکت کی۔ کور کمیٹی سیالکوٹ روڈ کے ایگزیکٹو ممبر مزمل اختر مغل، مبشر ارشد مغل، تجمل اختر مغل، حافظ حمزہ اختر مغل، محمد طیب مغل، محمد انور مغل، حافظ طلحہ اختر مغل، حسنین ارشد مغل، شوکت سلطان مغل نے بھی شرکت کی اور آنے والے مہمانوں کا پھولوں کی مالا سے پرتپاک استقبال کیا۔