اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔سوات کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے مسرت احمد زیب نےاپنے بیٹے میاں گل عمر فاروق کے ہمراہ ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق کا پارٹی میں واپسی کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی۔مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق نے پارٹی قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اتحاد، اتفاق اور تعاون ضروری ہے۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی