گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ مغل برادری کو مزید فعال اور متحرک بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ گوجرانوالہ سمیت پاکستان بھر میں مغل برادری کو متحرک و یکجاں کیا جا سکے۔ آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کھیالی کور کمیٹی کا ماہانہ اجلاس و افطار و ڈنر پارٹی منعقد ہوئی، میزبانی کے فرائض کھیالی کور کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر محمد امتیاز مغل کیبل والے نے ادا کئے۔ آنے والے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل نے کی۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ یونین کونسل لیول تک تنظیم سازی کے عمل کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ پروگرام میں شامل آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر چیئرمین مقصود احمد مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر، فیصل مغل، غلام مصطفی مغل، محمد شریف مغل، محمد امتیاز مغل، اجمل مغل، حافظ صاحب اور دوسرے ممبران نے شرکت کی، بعد میں پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔