اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرراہنماء چوہدری واجد ایوب کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے صدر سہیل ملک سمیت دیگر سینئر صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا، اس افطار ڈنر میں رپجا کے صدر سہیل ملک کے علاوہ این پی سی کی سیکرٹری نیئر علی این پی سی کے سابق سیکرٹری خلیل احمد راجہ،این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، سابق فنانس سیکرٹری آر آئی یوجے کاشان اکمل،اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر شہزاد چوہدری، سینئر صحافی فیصل حکیم، مدثر چوہدری،ساحل بٹ، کاشف عباسی،چوہدری اصغر ، سنی غوری،فتح علی، عرفان ڈوگر، عارف جنجوعہ و دیگر شامل تھے۔