کوٹلہ (خواجہ عمران الحق )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےحلقہ کوٹلہ کے دورہ کے دوران وزیروائلڈ لائف فشریز اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار جاوید ایوب کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کوٹلہ کی تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت 499.993ملین روپے کی لاگت کی 30 کلومیٹر لنک روڈز کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم نے اس دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹہکہ کے ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح بھی کیااور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔
اس سے پہلے جب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پٹہکہ پہنچے تو ان کا ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا. وزیراعظم آزاد کشمیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں.سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا. وزیراعظم کو جلوس کی شکل میں تقریب میں لایا گیا.اس موقع پر وزراء حکومت سردار جاوید ایوب, میاں عبدالوحید اور جاوید اقبال بڈھانوی ،چوہدری اظہر صادق, سردار میر اکبر خان, فیصل ممتاز راٹھور, نثار انصر ابدالی, خواتین, پیپلز پارٹی کے کارکنان اور حلقہ کوٹلہ کے عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے استقبالیہ تقریب سے اہم خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت ریاست کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے. پسے ہوئے طبقات کی کفالت اور ریاست سے غربت کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے. نیلم سے لے کر چھمب تک ایک ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔
آزادکشمیر سے غربت کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کے تحت بلاتخصیص بیواؤں, یتیموں, طلاق یافتہ, عمررسیدہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ناانصافی ہو تو وہ معاشرہ کبھی بھی صحیح طریقے سے نہیں چل سکتا. انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں اور اس مشن کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا. وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن, بددیانتی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تاکہ ریاست میں قانون و انصاف اور میرٹ قائم ہو. انہوں نے کہا کہ ریاست کے غریب عوام کی خدمت, ان کی فلاح و بہبود اور خطہ سے غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت ٹورازم اور روڈز انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹورازم کو فروغ ملے اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کو ایک فعال ادارہ بنا دیا ہے اب ایک غریب آدمی کا بچہ بھی میرٹ پر بھرتی ہو سکتا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ایک برباد حال نظام کو بہتر کرنے میں وقت تو لگتا ہے. انشاء اللہ اب سب کچھ بہتر ہوگا. انہوں نے کہا کہ درختوں پر پابندی عوام کے مفاد میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے لگائی ہے. لیکن متبادل فیول کا بندوبست بھی حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ جب تک اختیار ہے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے استعمال کروں گا. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا ہے اور معاشرے کے بے کس افراد کی کفالت کے لیے فنڈ قائم کیا ہے۔
آپ کے محبوب رہنماء سردار جاوید ایوب سے تعلق نوے کی دہائی سے ہے جب میں بھمبر سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل تعینات ہوا اور یہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد تعینات ہوے ۔لیڈر وہ ہے جو لوگوں کے دلوں میں بسے جس میں فرعونیت ،تعصب ،نفرت نہ ہو ۔غربت ایک تو نصیب کی ہے دوسری آنکھوں کی غربت ہے غلام فریدا اے رولا ادوں مکسی جدوں بجن گئیاں کفن کی تڑیاں .مظفرآباد ،اس حکومت نے اپنا پیٹ کاٹا ،اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کم کئے ،10 ارب کی خطیر رقم
سےبیواؤں ،یتیموں ،معذوروں ،بزرگ خواتین و حضرات اور طلاق یافتہ خواتین کیلیے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے ۔ساری قوم اگر سبسڈی پر لگ جائے گی تو پوری قوم اگر بھکاری بن جائے تو وہ قوم اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے افراد جو مارکیٹ ریٹ سے آٹا خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور سبسڈی کا آٹا کھا رہے ہیں تو وہ حرام کھا رہے ہیں۔مظفرآباد ،عشرہ مغفرت ہے استغفر اللہ ربی من کل ذنبی و اتوب الیہ ،جو اچھا بیٹا نہیں ہے ،اچھا شوہر نہیں ہے اچھا پڑوسی نہیں ہے وہ اچھا سیاسی کارکن نہیں ہو سکتا۔ اللہ کے نظام میں تسلسل ہے ہم نے جب بھی اس تسلسل سے چھیڑ خانی کی ہے ہم برباد ہوے ہیں۔جس طرح کے ہمارے اعمال ہیں اسی طرح کے اللہ پاک نے آپ کو حاکم دینے ہیں ۔باجرہ بو کر گندم نہیں آگ سکتی یہ کبھی نہیں ہو سکتا ۔میں کوئی کنفیوز نہیں ہوں،ادارے بن رہے ہیں ، ایسا پبلک سروس کمیشن بنا دیا ہے کہ ایک مزدور کا بیٹا لوات سے اٹھ کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہو گیا کسی وزیر مشیر کا بیٹا بھتیجا نہیں بنا ۔ادارے وہ ہوں جو ٹیلنٹ کو تلاش کریں ۔جہاں آپ کو حکومت کا کوئی مالیاتی سیکنڈل نظر آتا ہے برسر عام اس پر گفتگو کرے اور سوشل میڈیا پر زیر بحث لائیں ۔میں اور میری کابینہ آپ کے سامنے جوابدہ ہیں۔مجھے پتہ ہے اپنے عزم کو قائم رکھنے کیلیے کہ مجھے مالک نے یہ اختیار کیوں دیا ہے ۔
ادارے وہ ہوں جو پہاڑوں کے اندر سے لعل تلاش کریں ،پچھلے دس ماہ سے پبلک انٹرکشن نہیں کر پایا ،ایک برباد حال ،تعفن زدہ شکستہ نظام کو از سر نو منظم کرنے میں دس ماہ لگ گئے اب کابینہ موجود ہے جتنی یہ جوابدہ ہے اتنا میں بھی جوابدہ ہوں ۔وزیراعظم نے کہا کہ جہاں آپ کو حکومت کی مالیاتی یا انتظامی کرپشن نظر آئے برسر عام اس کے بارے میں گفتگو کریں اور سوشل میڈیا پر تنقید کریں کوئی دنیا کی طاقت آپ سے نہیں پوچھے گی انشاءاللہ اسکا نوٹس لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی غریب ماں ،بہن ،بیٹی کے ساتھ کوئی علاقے کا خودساختہ غنڈہ بدمعاشی کرنے کی کوشش کرے گا تو ایک کال ایک پوسٹ ،آزادکشمیر کے دس اضلاع میں بٹن کے ساتھ facilitation center قائم کر دئیے ہیں جن کے بٹن دبانے کا اثر آئی جی آزادکشنیر پر ہوتا ہے ،بے تحاشہ ایسے کیس دس مہینے میں دیکھے ہیں ،حل کئے ہیں جہاں مدعی بچہ یا بچی تھانے جانے کیلیے تیار نہیں تھے وہ تھانے گئے اور ان کے کیس حل ہوئے ،دو چار کیسوں میں انہیں گھر سے جا کر تھانے لایا گیا اور انصاف فراہم کیا گیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاست سے یہ کلچر ختم کر دیا ہے کہ کوئی شخص سیاسی یا مالی اثرورسوخ کی بنیاد پر کسی غریب کی عزت کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات کرے اگر ایسا کریگا تو وہ آنکھیں نکال دیں گے ،استدعا یہ ہے کہ مجھ جیسے گنہگار ،سیاکار بندے کو اللہ تعالیٰ نے جو استقامت عطا فرمائی ہے تو جب اپنے لئے ہاتھ اٹھائیں تو اس بندہ ناچیز کو بھی یاد رکھا کریں کہ اللہ پاک اس استقامت پر قائم فرمائے ،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس نظام کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے ،عمل اتنا طاقتور ہونا چاہیے کہ وہ خود کردار کی گواہی دے ،اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو آقاء دوجہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ایک مرتبہ پھر میرے ساتھی سردار جاوید ایوب کا شکریہ اور میری بہن کا شکریہ
۔اس موقع پر وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو حلقہ کوٹلہ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ریاست میں گڈگورنینس, تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کریں گے. انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق تمام جماعتوں کے وزیراعظم ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں بلاتخصیص فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں. سردار جاوید ایوب نے کہا کہ سیاحت, ہائیڈل پاور اور روڈ انفراسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں اس سے ٹورازم کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے اور عوام کی خدمت کا مشن لے کر آگے بڑھے گی. جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جو لوگ سازشیں کر رہے ہیں ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور ہم وزیراعظم کے شانہ بشانہ ریاست کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے.