گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے تحت کور کمیٹی کھیالی شاہ پور کا ماہانہ اجلاس، افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام جی ایم پیلس جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل نے کی۔ میزبانی کے فرائض آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر کور کمیٹی کھیالی شاہ پور چیئرمین حاجی مقصود احمد مغل نے ادا کئے۔ قائد برادری بیرسٹر علی اشرف مغل کی خصوصی آمد، بانی پاکستان تنظیم مغلیہ گوجرانوالہ اسحاق مغل ایڈووکیٹ کے صاحبزادے خالد اسحاق مغل کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ یونین کونسل لیول تک تمام سکٹروں کو بحال اور فعال کیا جائے۔ عیدالفطر کے موقع پر تمام مستحق افراد کی مدد کی جائے۔ اجلاس میں شرکت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، نائب صدر مرزا نذیر احمد (حافظ آباد سے) نائب صدر میاں ضیاء اللہ ستار مغل، نائب صدر حاجی اختر مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید اشرف اپل، مشیر خاص بائو عمران مغل، سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم کھوکھر، چیف آرگنائزر کور کمیٹی شاہین آباد عبدالغفار قمر مغل، حکیم خالد مغل ، غلام مصطفی مغل، ادریس مغل ، سروحید مغل، فیصل مغل، ماجد عرفان صدیقی اور کھیالی شاہ کور کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔